پاکستان
24 اپریل ، 2013

شہباز شریف احتیاط کریں، ایسا نہ ہوکہ ہماری زبان کھل جائے، خورشید شاہ

شہباز شریف احتیاط کریں، ایسا نہ ہوکہ ہماری زبان کھل جائے، خورشید شاہ

سکھر…پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم عوام کو10سال ڈکٹیٹروں کے حوالے کرکے فرار نہیں ہوتے،انھوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماء شہبازشریف کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ احتیاط سے کام لیں،اس دل میں بڑے راز ہیں، اگرکھلے توتباہی ہوجائیگی،نشان شیرکاہے اورکام گیدڑوالے ہیں،یہاں جلسہ سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ کچھ سیاستدان صدرصاحب اورپیپلزپارٹی کوبرابھلاکہہ رہے ہیں،میں شہبازشریف سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی زبان کولگام دیں۔کہی ایسا نہ کہ ہماری زبان کھل جائے پھر وہ سب کچھ باہر آجائے گا جسے ہم نے روک رکھا ہے۔

مزید خبریں :