06 مارچ ، 2012
پشاور…افغانستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف پشاور کے تاجروں نے احتجاجی کیمپ لگایا اور مظاہرہ کیا۔احتجاجی کیمپ رام داس بازار میں لگایا گیا۔ جس میں شہر کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کیمپ میں بینرز اور پلے کارڈز لگائے گئے تھے۔ جن پر قران پاک کی بے حرمتی کیخلاف نعرے درج تھے۔ تاجروں کے مطابق افغانستان مین قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستانی حکومت نے احتجاج رکارڈ نہیں کرایا۔ جبکہ دوسری جانب ملک میں مہنگائی اوربد امنی نے شہریوں کا جینا دو بھرکررکھاہے۔ تاجروں نے رام داس بازار میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔