پاکستان
25 اپریل ، 2013

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مشرف فرار کیس کی سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مشرف فرار کیس کی سماعت

اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرویز مشرف فرار کیس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کے خلاف کاروائی سے متعلقہ فائل سیکرٹری داخلہ کو بھجواد ی گئی ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت میں جاری ہے۔ آج سماعت کے آغاز میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے استفسار کیا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی پیش ہوا ہے یا نہیں ،جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق جہانگیری نے بتایا کہ ابھی تک وزارت داخلہ کا کوئی نمائندہ عدالت نہیں پہنچا تاہم ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ آئی جی کے خلاف کاروائی سے متعلقہ فائل سیکرٹری داخلہ کو بھجواد ی گئی ہے۔

مزید خبریں :