25 اپریل ، 2013
اسلام آباد… سپریم کورٹ میں مشرف فرار کیس میں آئی جی اسلام آباد کی اپیل کی سماعت بھی جاری ہے۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو آئی جی کے خلاف کارروائی کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ پولیس کی جانب ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ اور تھانہ سیکرٹریٹ کا روزنامہ داخل کریں۔ آئی جی اسلام آباد کی جانب سے 23 مارچ کا حکم نامہ بھی عدالت کو فراہم کر دیا گیا۔ آئی جی کے وکیل عبدالعزیز نے کہا کہہائیکورٹ میں مقدمے کی سماعت ہورہی ہے، حکم امتناعی جاری کیاجائے۔ جسٹس جواد خواجہ نے کہا کہ آپ انہیں عدالتی حکم سے آگاہ کر دیں کہ دن ایک بجے کی سماعت ہو گی۔