پاکستان
25 اپریل ، 2013

پشاور کے علاقے شیخ آباد بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ گلبہار میں درج

پشاور کے علاقے شیخ آباد بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ گلبہار میں درج

پشاور…پشاور کے علاقہ شیخ آباد بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ گلبہار میں درج کرلیاگیا ہے۔ بدھ کی شب شیخ آباد کے علاقہ میں خالد منصور نامی تاجر کے گھر کے باہر دھماکا ہواتھا۔ دھماکے کا مقدمہ تھانہ گلبہار میں نامعلوم شر پسندوں کے خلاف درج کرلیاگیاہے۔ جس میں دہشت گردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے گھر اور ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں 600 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

مزید خبریں :