پاکستان
25 اپریل ، 2013

کرک میں پولیس مقابلہ،2 اہلکار جاں بحق،6شدت پسندہلاک

کرک میں پولیس مقابلہ،2 اہلکار جاں بحق،6شدت پسندہلاک

کرک…کرک میں پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ 6شدت پسند بھی مارے گئے۔ بابرہ بانڈہ میں پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان صبح 5بجے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران2پولیس اہلکار مصطفی خان اور زاہد خان جاں بحق ہوگئے،جبکہ اے ایس آئی مرشد خان اور رحمن اللہ زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ کارروائی میں 6شدت پسند بھی مارے گئے جبکہ تین شدت پسندوں کو گرفتارکرلیاگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسند پہاڑوں پر موجود ہیں اور ان کے پاس بارودی مواد بھی ہے جس کی وجہ سے مقابلہ میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

مزید خبریں :