25 اپریل ، 2013
اسلام آباد…چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جا ری ہے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی حکومتوں ، دفاع، داخلہ کی وزارتوں سمیت ایف سی اوررینجرز حکام بھی شریک ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔