25 اپریل ، 2013
کراچی…نارتھ ناظم آبادمیں سرکاری نمبرپلیٹ لگی ایف ایکس کار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ لگ بھگ ایک درجن افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے سے قریبی عمارتوں اورگاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔جبکہ گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔بتایا جاتا ہے کہ دھماکا ایم کیو ایم کے مقامی دفتر کے قریب کھڑی گاڑی میں ہوا۔ادھر ڈی جی آئی ظفر عباس بخاری نے بتایا ہے کہ دھماکا متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ آفس کے قریب ہوا ہے، جبکہ اس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔