26 اپریل ، 2013
ماسکو… روس میں نفسیاتی مریضوں کے اسپتال میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے نواحی علاقے میں نفسیاتی مریضوں کے علاج کیلیے قائم اسپتال میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالوں میں اسپتال عملے کے 2 افراد بھی شامل ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔