کاروبار
26 اپریل ، 2013

ایس ای سی پی نے 122 کمپنیزکو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے

ایس ای سی پی نے 122 کمپنیزکو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے

اسلام آباد…سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے قوانین کی خلاف ورزی پر 122 کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ ایس ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق نوٹس قوانین کی خلاف ورزی ، سالانہ گوشواروں اور حسابات میں بے قاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پرلسٹیڈ اور نان لسٹیڈ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز اور آڈیٹرز کو فروری اور مارچ میں جاری کیے گئے۔ جبکہ کئی کمپنیوں کو آڈٹ کے مروجہ قوائد پورے نہ کرنے، سالانہ فنانشل سٹیٹمنٹ جاری کرنے میں تاخیر ، ڈائریکٹرز کے انتخابات نہ کروانے اور کمپنی کے منافع اور بونس کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر نوٹس جاری کیے گئے۔

مزید خبریں :