پاکستان
27 اپریل ، 2013

بلوچستان کے 11 اضلاع میں اساتذہ کا انتخابی ڈیوٹیوں سے انکار

بلوچستان کے 11 اضلاع میں اساتذہ کا انتخابی ڈیوٹیوں سے انکار

کوئٹہ…تربت،خضدار،قلات،چاغی اور گوادر سمیت بلوچستان کے 11 اضلاع میں کالعدم تنظیموں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں پر اساتذہ نے انتخابی ڈیوٹیاں انجام دینے سے انکارکردیا ہے۔ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کالعدم تنظیموں کی جانب سے عام انتخا بات میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی دھمکیوں کے باعث گیارہ اضلاع میں ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیا ہے ان اضلاع میں تربت خضد ا ر قلا ت،چاغی،خاران،گوادر،پنجگور، مستو نگ و دیگر علاقے شا مل ہیں۔ اساتذہ کا موقف ہے کہ گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں اساتذہ میں ڈیوٹیوں کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے لہٰذا نگران وزیر اعلیٰ،چیف سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کو تحری طور پر مذکورہ اضلاع میں ڈیوٹیاں سر انجام نہ دینے کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

مزید خبریں :