27 اپریل ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں قصبہ کالونی میں دھماکا سنا گیا، جس کی آواز سائٹ، نارتھ ناظم آباد اور گلشن اقبال سمیت ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں سنا ئی دی۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکے کا ہدف یا مقصد کیا تھا۔ ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کے مقام پر پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قصبہ کالونی میں ہونے والا دھماکا کسی سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب کیا گیا ہے۔