27 اپریل ، 2013
کراچی … کراچی میں لیاری کے علاقے کمہار واڑہ میں پیپلزپارٹی کی کارنر میٹنگ کے قریب دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ نمائندہ جیو نیوز افضل ندیم ڈوگرکے مطابق لیاری کے علاقے کلا کوٹ کمہار واڑہ میں پیپلزپارٹی کی کارنر میٹنگ کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کی آواز ناظم آباد، گارڈن اور دیگر علاقوں میں آواز سنی گئی۔ پیپلزپارٹی مقامی رہنماء نے جیو نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ این اے 249 میں پیپلزپارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران دھماکا ہوا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب نمائندہ جیو نیوز ظل حیدر کے مطابق لیاری کے علاقے میں کارنر میٹنگ میں پیپلزپارٹی کے رہنما بھی موجود تھے جبکہ عزیز جان بلوچ کو بھی خطاب کرنا تھا، عزیز جان بلوچ کے کارنر میٹنگ میں پہنچنے کے کچھ دیر بعد ہی دھماکا ہوا۔