پاکستان
29 اپریل ، 2013

کرک: آزاد امیدوارملک قاسم کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

کرک…کرک میں حلقہ پی کے 41سے آزاد امیدوارملک قاسم خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ گارڈز کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان فرارہوگئے۔پولیس کے مطابق تترخیل میں واقع حلقہ پی کے 41سے آزاد امیداوملک قاسم خان کے گھر پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جس کے بعدگارڈز نے جوابی فائرنگ کی۔ جس پر ملزمان فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیکن فائرنگ سے گھر کے ساتھ نصب ٹرانسفارمرکو نقصان پہنچا۔ جس سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

مزید خبریں :