پاکستان
29 اپریل ، 2013

مشرف فرار کیس: آئی جی کے خلاف کارروائی پر کل تک رپورٹ طلب

مشرف فرار کیس: آئی جی کے خلاف کارروائی پر کل تک رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائی… اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشرف فرار کیس میں سیکرٹری داخلہ سے آئی جی اسلام آباد کے خلاف کارروائی پر کل تک رپورٹ طلب کرلی ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو بھی آئی جی اسلام آباد کے خلاف کارروائی سے متعلق قانونی رائے طلب کرنے پر کل تک وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ مشرف فرار کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے آئی جی اسلام آباد کے خلاف کارروائی پر کل تک رپورٹ طلب کرلی اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو بھی آئی جی کے خلاف کارروائی سے متعلق قانونی رائے طلب کرنے پر کل تک وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے استفسار کیا کہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بتائیں کہ واضح عدالتی احکامات کے بعد وزارت قانون سے رائے کیوں مانگی گئی؟ جوائنٹ سیکرٹری داخلہ خوشدل خان بھی عدالت میں پیش ہوئے ، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی اسلام آباد کے خلاف کاروائی کے حوالے سے تیار کردہ نوٹنگ پر دستخط سے انکار پر مجھ سے زمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں ، ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق جہانگیری نے عدالت کو بتایا کہ خوشدل خان ڈی جی نیکٹا ہیں ، ان کو وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری داخلہ کا اضافی چارج دیا گیا تھا ، جو واپس لے لیا گیا ہے اور اب جوائنٹ سیکرٹری معاملے کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس میں کہا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے ، ڈی جی نیکٹا چاہیں تو جوائنٹ سیکرٹری داخلہ کی زمہ داریاں واپس لینے کے خلاف درخواست دائر کر سکتے ہیں ،کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :