29 اپریل ، 2013
چندی پور…بھارتی ریاست اڑیسہ میں ٹیسٹنگ رینج میں لگی آگ پر2 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ہے۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،چندی پور کے پروف اینڈ ایکسپریمنٹ لبیارٹری میں علی الصبح آگ بھڑک اٹھی ، جہاں آرڈیننس فیکٹری میں بنے ہتھیاروں کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے ، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ترجمان روی گپتا حکام کے مطابق آگ لگنے کاصحیح مقام معلوم نہیں ہوسکا ہے، 2 گھنٹے میں آگ پر قابو پالیاگیاتھا۔ تاہم اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔