پاکستان
29 اپریل ، 2013

پی آئی اے بروقت طیارے فراہم کرنے میں ناکام،متعدد پروازیں تاخیر

پی آئی اے بروقت طیارے فراہم کرنے میں ناکام،متعدد پروازیں تاخیر

کراچی…پی آئی اے انجینئرنگ بروقت طیارے فراہم کرنے میں ناکام، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں پی آئی اے کا انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ بروقت طیارے فراہم کرنے میں ناکام رہا جس کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔ائیر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی کا انجینیرنگ ڈیپارٹمنٹ بروقت طیاروں فراہمی کو یقینی نہ بنا سکا جس کے نتیجے میں متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 300کی روانگی چار گھنٹے تاخیر سے اب 11 بجے متوقع ہے،پی آئی اے کی اسلام آباد سے سیالکوٹ جانے والی پرواز پی کے 786 تین گھنٹیتاخیر کا شکار ہے اور اس کی روانگی دن ایک بجے متوقع ہے۔پی آئی اے کی سیالکوٹ سے مسقط جانے والی پرواز پی کے 259 کی روانگی ڈھائی گھنٹے تاخیر 3 بجے تک متوقع ہے۔

مزید خبریں :