پاکستان
29 اپریل ، 2013

وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ:کراچی میں عدالتوں کا بائیکاٹ جاری

وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ:کراچی میں عدالتوں کا بائیکاٹ جاری

کراچی…پاکستان بار کونسل کی اپیل پر وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ ،اغواء اور راولپنڈی میں وکلاء پر تشدد کے خلاف کراچی کی عدالتوں میں وکلاء کا بائیکاٹ جاری ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے وکلاء کے بائیکاٹ کے باعث تمام بینچز ڈسچارج کردیئے۔پاکستان بار کونسل کی اپیل پر وکلاء کے بائیکاٹ کے باعث سٹی کورٹ ،ملیر کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت التواء کا شکار ہے۔وکلاء مقدمات کی سماعت کیلئے عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔وکلاء کے بائیکاٹ کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے قیدیوں اور انکے اہل خانہ کوپریشانی کاسامنا ہے۔وکلا کی جانب سے ہڑتال کا مقصد راولپنڈی میں وکلاء پر تشدد ، بلوچستان بار کونسل کے اراکین کے اغواء اور کراچی میں عمران اللہ شوکت سمیت کئی وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانا ہے۔

مزید خبریں :