پاکستان
29 اپریل ، 2013

سربجیت کاعلاج پاکستان میں یا بیرون ملک ،فیصلے کیلئے4رکنی ٹیم کی تشکیل

سربجیت کاعلاج پاکستان میں یا بیرون ملک ،فیصلے کیلئے4رکنی ٹیم کی تشکیل

لاہور…سربجیت کاعلاج بیرون ملک یا پاکستان میں اس بارے میں فیصلہ ماہرین پر مشتمل پینل کرے گا۔اس حوالے سے ایک ہدایت نامہ جناح اسپتال کو موصول ہو گیا ہے،ہدایت نامے کے مطابق اس فیصلے کے لئے 4رکنی ماہرین کاپینل تشکیل دیا جا چکا ہے۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق پینل کے سربراہ جناح اسپتال کے پرنسپل محمودشوکت کریں گے ،سربراہ کے علاوہ پینل میں پروفیسر ظفراقبال،پروفیسرانجم حبیب اورپروفیسر نعیم قصوری شامل ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پینل سربجیت کاعلاج بیرون ملک یاماہرین کوپاکستان بلانے کافیصلہ کریگا۔

مزید خبریں :