پاکستان
29 اپریل ، 2013

مشرف کے فارم ہاوٴس کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست خارج

 مشرف کے فارم ہاوٴس کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے پر ویز مشرف کے فارم ہاوٴس کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔اس سے قبل وکیل استغاثہ کے دلائل جس میں کہا گیا تھا کہ دہشتگردی کے ملزم کو اس کے گھر کو سب جیل بنا کر رکھنے کا کوئی قانون نہیں، پرویز مشرف کے فارم ہاوٴس کو سب جیل بنانے کے فیصلے کو منسوخ کر کے ملزم کو اڈیالہ جیل بھیجا جا ئے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج نے دلائل سننے کے فیصلہ محفوظ کرلیا،اس دوران وقفہ ہوا اور وقفے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہو ئے کہاکہ کمشنر کے پاس رہائش گا کو سب جیل قرار دینے کا قانونی حق موجود ہے اس بنیاد پر پر ویز مشرف کے فارم ہاوٴس کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

مزید خبریں :