29 اپریل ، 2013
بغداد…عراق میں کار بم دھماکوں میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ، عراق کے مختلف صوبوں میں 3 کار بم حملے کئے گئے ہیں، جن میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہیں ، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، دھماکوں سے قریبی کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پولیس کے مطابق جنوبی صوبوں عمارہ، دیوانیہ کے بازاروں میں کار بم حملے کئے گئے ہیں ۔