پاکستان
29 اپریل ، 2013

پشاور میں خود کش دھماکا، ہلاک شدگان کی تعداد8ہو گئی

پشاور میں خود کش دھماکا، ہلاک شدگان کی تعداد8ہو گئی

پشاور…پشاور میں ہونے والے خود کش دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہو گئے۔دھماکا مصروف ترین جمرود روڈ کے ارباب روڈ بس اسٹاپ پرہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہو ئے جبکہ خیبر ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 43 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا جن میں سے پا نچ کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جا رہا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق جس وقت دھماکا ہوا اس وقت بس اسٹاپ پر مسافر ایک بس میں سوار ہو رہے تھے۔دھماکے کی جگہ پر ایک پولیس موبائل وین بھی کھڑی تھی۔دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدودی اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ جمرود روڈ کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔کمشنر ہاوٴس کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن کا قافلہ دھماکے سے کچھ دیر پہلے اس مقام سے گذرا جس کی وجہ سے کمشنر پشاور صاحب زادہ محمد انیس محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق دھماکہ خود کش تھا جس میں چھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

مزید خبریں :