29 اپریل ، 2013
لاہور…چار رکنی میڈیکل پینل نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کو بیرونِ ملک بھیجنے کے امکانات کو مسترد کرتے ہو ئے فیصلہ کیا ہے کہ سرب جیت کا علاج پاکستان ہی میں کیا جا ئے گا، پینل نے اپنے فیصلے سے پنجاب حکومت کوآگاہ کردیا ہے ۔ 4رکنی پینل کی سربراہی جناح اسپتال کے پرنسپل محمودشوکت نے کی ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پینل نے سربجیت سنگھ کے دونوں سی ٹی اسکین کا جائزہ لیا اور سربجیت سنگھ کا تفصیلی طبی معائنہ بھی کیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سربجیت سنگھ کے سرمیں شدید چوٹیں لگی ہیں۔میڈیکل پینل کا کہنا ہے کہ گہری چوٹیں لگنے کے باعث سربجیت کا آپریشن ممکن نہیں۔ چار رکنی پینل میں سر براہ محمودشوکت کے علاوہ پروفیسر ظفراقبال،پروفیسرانجم حبیب اورپروفیسر نعیم قصوری شامل ہیں۔