پاکستان
29 اپریل ، 2013

سپریم کورٹ: سمندر پار پاکستانیوں کوووٹ کی سہولت، وفاق نے معذرت کر لی

سپریم کورٹ: سمندر پار پاکستانیوں کوووٹ کی سہولت، وفاق نے معذرت کر لی

اسلام آباد… سمندر پار پاکستانیوں کوووٹ کی سہولت دینے کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کر ادیا۔الیکشن کمیشن نے متفقہ فیصلہ کیا کہ حکومت مطلوبہ قانون سازی تجویز کرے گی ،حالیہ انتخابات میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینا ممکن نہیں ، اٹارنی جنرل کا سپریم کورٹ کو صاف جواب دے دیا۔بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے سے متعلق مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔اٹارنی جنرل عرفان قادر نے اس معاملے پر تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا تو عدالت نے اسے پڑھ کر سنانے کا کہا۔ اٹارنی جنرل نے جواب کا متن پڑھ کر سنایا جس کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، الیکشن کمیشن نے بیرون ملک پاکستانیوں کوو وٹ کی سہولت سے متعلق عدالتی تشویش کو سراہا، حالیہ انتخابات میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینا ممکن نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے متفقہ فیصلہ کیا کہ حکومت پاکستان مطلوبہ قانون سازی تجویز کرے گی ، حالیہ عام انتخابات کے بعد آئندہ انتخابات میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دی جائے گی۔سماعت وقفے کے بعد دوبارہ ہو گی، چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وقفے کے بعد جواب کا جائزہ لیا جائے گا۔


مزید خبریں :