کاروبار
29 اپریل ، 2013

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان،اوگرا کی سمری میں سفارش

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان،اوگرا کی سمری میں سفارش

اسلام آباد…یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی، ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6روپے 52پیسے فی لٹر کمی کی تجویز ہے ۔ذرائع کے مطابق اوگرا ڈیزل کی قیمت میں 4روپے78پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے16پیسے،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے30پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے

مزید خبریں :