29 اپریل ، 2013
لیہ…لیہ میں جائیداد کے تنازعے پر آٹھ خواتین کو قتل کرنیوالے دونوں بھائیوں کو عدالت نے موت اور ان کے باپ کو عمر قید کی سزا سنادی۔2011 میں لیہ کے علاقے فتح پور میں جائیداد کے تنازعے پر عمر فاروق اور شاہ رسول نامی دو بھائیوں نے اپنی ماں، بہن اور اپنے والد کی چھ بہنوں کو قتل کردیا تھا۔واردات میں باپ غلام محمد نے بھی ان کا ساتھ دیا تھا۔ آج سیشن کورٹ نے دونوں بھائیوں عمر فاروق اور شاہ رسول کو موت اور ان کے والد غلام محمد کو عمر قید کی سزا سنادی۔