پاکستان
07 مارچ ، 2012

کراچی:ڈرگ روڈ پر مسافر بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی

کراچی:ڈرگ روڈ پر مسافر بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی

کراچی… ڈرگ روڈکے قریب راشدمنہاس روڈ پر مسافر بس الٹنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مسافر بس روٹ نمبر 52-Aجب ڈالمیا جانے کے لئے پل سے نیچے اتر رہی تھی تو اس کا ٹائی راڈ ٹو ٹ گیا جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی اور متعدد مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ ٹریفک پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور کرین کی مدد سے بس کو سیدھا کر کے ٹریفک بحال کیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :