پاکستان
30 اپریل ، 2013

تحریک انصاف عسکری سیاست کی قائل نہیں ہے، شاہ محمودقریشی

تحریک انصاف عسکری سیاست کی قائل نہیں ہے، شاہ محمودقریشی

ملتان…پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عسکری سیاست کی قائل نہیں ہے ہم جمہوری سیاسی جماعت ہیں ہم نے اپنی پارٹی میں نہ کوئی عسکری ونگ بنایا ہے نہ بنائیں گے۔ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فخر الدین جی ابراہیم کی سربراہی میں الیکشن وقت پر اور شفاف ہوں گے وہ عمر کے اس حصئے میں کوئی بدنامی مول نہیں لیں گے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں عام انتخابات سے باہر ہو چکی ہے پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کوئی نہیں چلا رہا ہے یہاں تک کہ پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کو بھی صدر زرداری پر تحفظات ہیں ،بدقسمتی سے صدر زرداری نے ان 5 سالوں میں پیپلز پارٹی کو گڑھی خدا بخش میں دفن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پہلا الیکشن قومی سطح پر لڑ رہا ہے اسی میں تمام جماعتوں کو کلین بولڈ کریں گے۔ انہوں نے کہا پولنگ کے دن فوج کی تعیناتی خوش آئند ہے۔

مزید خبریں :