30 اپریل ، 2013
لاہور…چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کا کہنا ہے کہ الیکشن کے قواعد وضوابط تمام چینلز کو بھجوا دیئے ہیں اور خوشی ہے کہ اس پر عمل ہو رہا ہے۔ تاہم پیمرا مانٹیرنگ کا عمل جاری رکھے گا۔چیئرمین پیمرا سے لاہور میں کیبل آپریٹرز نے ملاقات کی۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیمرا چودھری رشید احمد کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ بھارتی چینلز پر مکمل پابندی عائد ہے اسے دکھانا غیرقانونی ہے کیونکہ اس سے مقامی انڈسٹری اور ٹیلنٹ پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔ چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ الیکشن رولز سے متعلق کسی بھی چینلز کے خلاف ایک بھی شکایت نہیں ملی۔