پاکستان
30 اپریل ، 2013

سیکیورٹی خدشات،فاٹا والے کے پی کے میں انتخابی اجتماعات نہیں کرسکتے

پشاور…محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے فاٹا کے امیدواروں کے بندوبستی علاقوں میں انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے فاٹا کے امیدواروں کو پشاور اور صوبے کے کسی بھی دوسرے شہر میں انتخابی اجتماعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس سلسلے میں صوبائی محکمہ داخلہ نے کوہاٹ ، پشاور ، بنوں ، ڈی آئی خان اور ملاکنڈ ڈویژنوں کے کمشنروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جن کے مطابق قبائلی امیدوار اپنے حلقوں میں ہی انتخابی مہمات چلائیں اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں انتخابی اجتماعات سے گریز کریں۔

مزید خبریں :