30 اپریل ، 2013
پشاور…لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور سے اغوا ہونے والے نوزائیدہ بچے کو خیبر ایجنسی سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ایس پی سٹی پشاور خالد ہمدانی کے مطابق 23اپریل کو لیڈی ریڈنگ اسپتال سے دس روز کے بچے حذیفہ کو اغوا کیا گیا تھا۔ جسے پشاور پولیس نے خیبر ایجنسی کی پولٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے تحصیل جمرود کے علاقے ملا گوری سے بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔ جس کے بعد بچے کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملا گوری کے رہائشی محمد زمان نے اپنی بیوی اور بھائی کے ساتھ مل کر حذیفہ کو لیڈی ریڈنگ اسپتال سے غوا کیا تھا۔ جس کی وجہ محمد زمان کی آٹھ بیٹیاں ہونا اور کوئی بیٹا نہ ہونا تھا۔پشاور پولیس نے تحصیل جمرود انتظامیہ سے محمد زمان، اس کی بیوی اور بھائی کے خلاف قانونی کارروئی کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔