پاکستان
01 مئی ، 2013

کراچی:پرانی سبزی منڈی، دو گر وپوں میں تصادم،6دکانیں، گاڑی نظر آتش

کراچی:پرانی سبزی منڈی، دو گر وپوں میں تصادم،6دکانیں، گاڑی نظر آتش

کراچی…پرانی سبزی منڈی کے قریب دو گر وپوں میں تصادم میں مظاہرین نے ایک گاڑی کو آگ لگا دی اوردکانیں بند کرادیں۔مظاہرین نے 6دکانوں اور ایک گاڑی کو آگ لگائی جبکہ فائرنگ جلاوٴ گھراوٴ اور پتھراو کأ سلسلہ جاری ہے،پولیس کے مطابق پرانی سبزی منڈی عسکری پارک کے عقب میں واقع لینڈ مافیا کے دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر تصادم ہوا جس میں مظاہرین نے درجن بھر دکانوں کے شٹر توڑ کر لوٹ مار کی اور جلاوٴ گھراوٴ کیا۔ہنگامہ آرائی سے قبل فائرنگ کی گئی ، پھر ڈنڈہ بردار افرادکی لوٹ مار اور احتجاج اور جلاوٴ کا گھیراوٴ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کے بھاری نفری علاقے کا گشت کر رہی ہے۔

مزید خبریں :