پاکستان
01 مئی ، 2013

تین صوبوں میں این آر او ٹو لاگو کیے جانے کا امکان ہے،حافظ حسین احمد

  تین صوبوں میں این آر او ٹو لاگو کیے جانے کا امکان ہے،حافظ حسین احمد

جدہ…جمیعت علمائے اسلام کے رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ انتخابات کے بعد بلوچستان،خیبر پختونخوا اور سندھ میں این آر او ٹو لاگو کیے جانے کے امکانات ہیں۔جدہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ سہ فریقی اجلاس میں الیکشن کے التوا کی کوششیں کی گئیں تاہم موقع پرست عناصر ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔حافظ حسین احمد نے کراچی میں فوج کی موجودگی سے حالات میں بہتری آنے کی توقع بھی ظاہر کی۔

مزید خبریں :