01 مئی ، 2013
کراچی … کراچی میں این اے 241 اور پی ایس 93 پر مسلم لیگ ن، جے یو پی اور مسلم لیگ شیر بنگال نے جماعت اسلامی کے امیدوار وں کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے این اے 241 سے جماعت اسلامی کے امیدوار محمد لئیق خان کا کہنا تھا کہ کراچی کا ضلع غربی انتہائی حساس ہے، امن و امان کے پیش نظر ضلع کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے کر اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے۔