01 مئی ، 2013
پشاور … پشاور میں ہنگامی صورتحال میں ٹریفک نظام کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کی کوئیک رسپانس ٹیم نے صدر روڈ پر مشق کی۔ ٹریفک پولیس کی کوئیک رسپانس ٹیم دہشت گردی یا دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار کی گئی ہے۔ فورس کی ذمہ داریو ں میں حادثات کی صورت میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنا شامل ہے۔ صدر روڈ پر کوئیک رسپانس ٹیم نے عملی تربیت کی۔ اس موقع پر صدر روڈکو تختہ مسجد کے قریب بند رکھا گیا۔ سی سی پی او پشاور لیاقت علی اور ٹریفک پولیس حکام بھی موقع پر موجود تھے۔