01 مئی ، 2013
لاہور … سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے انتخابا ت ایک ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہناہے کہ پشاور، کراچی اور کوئٹہ کو فوج کے حوالے کردیا جائے۔ لاہور میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجازقادری نے پارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا، بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث کراچی ایک ہفتہ سے سوگ میں ڈوبا ہوا ہے، ترقی کیلئے ملک بھرمیں ایک ساتھ الیکشن ہونے چاہئیں، بہتر ہوگا انتخابات ایک ماہ کیلئے ملتوی کردیئے جائیں۔