دنیا
02 مئی ، 2013

سعودی عرب میں بارشوں سے ہلاکت 20ہوگئی،641کو بچالیا گیا

 سعودی عرب میں بارشوں سے ہلاکت 20ہوگئی،641کو بچالیا گیا

ریاض…سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بیس تک پہنچ گئی ہے۔جبکہ 641 کو بچالیا گیا ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق سعودی شہری دفاع کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والا شدید بارشوں کے کئی علاقوں میں طغیانی آگئی اور نشیبی علاقے غرقاب ہوگئے۔ ان بارشوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ 641 کو پچالیا گیا ہے۔ اور نوسو کے قریب لوگوں کو امدادی کیمپوں پناہ دی گئی ہے۔دریں اثناء سعودی فرماروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے تمام متعلقہ اداروں کو متاثر ہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کریں اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے۔

مزید خبریں :