پاکستان
03 مئی ، 2013

ملتان: خاتون کو چھیڑنے پر اہل علاقہ نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا

ملتان: خاتون کو چھیڑنے پر اہل علاقہ نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا

ملتان…ملتان میں خاتون کو چھیڑنے پر اہل علاقہ نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔یہ احتجاجی مظاہرہ ملتان کے علاقہ چونگی نمبر ایک میں ہوا جہاں مریم نامی خاتون آج صبح دودھ لینے گئی تو مبینہ طور پر اسے دودھ فروخت کرنے والے رانا ظفر اور اس کے بھائیوں رانا سعید اور رانا الطاف نے چھیڑا اور پھر کمرے میں بند کر دیا جب مریم کے گھر والے اسے چھڑوانے گئے تو عبدالغفار ، منان ، اقبال اور محمد بلال کو تشدد کا نشانہ بنایا جنہیں زخمی حالت میں ریسیکو 1122 نے نشتر اسپتال منتقل کر دیا اس واقعہ پر مریم کے ورثاء نے چونگی نمبر ایک کو ایک گھنٹہ تک بلاک رکھا اور ٹائر جلائے بعد میں پولیس نے مخالف گروپ کے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

مزید خبریں :