04 مئی ، 2013
کوئٹہ…بلوچستان میں عام انتخابات کے سلسلے میں صوبے بھر کے کالجز نو مئی سے گیارہ مئی تک بند رہیں گے جبکہ صوبے کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔نظامت تعلیمات کالجز و ہائیر ایجوکیشن بلوچستان کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھر کے کالجز عام انتخابات 2013 کے سلسلے میں 9تا 11مئی 2013بند رہیں گے۔ جبکہ سیکرٹری تعلیمات سیکنڈر ی ایجوکیشن گذشتہ روز صوبے میں انتخابات کے موقع پر تمام سرکاری اورنجی اسکولوں میں نو سے گیارہ مئی تک تعطیلات کا اعلان کرچکے ہیں۔