دنیا
04 مئی ، 2013

سعودی عرب:بارشوں کے نقصانات کا تخمینہ1 ماہ میں کرنے کا حکم جاری

سعودی عرب:بارشوں کے نقصانات کا تخمینہ1 ماہ میں کرنے کا حکم جاری

ریاض…سعودی فرماروا نے سیلابی بارشوں کے نقصانات کا تخمینہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔جبکہ متعدد علاقوں میں طوفانی بارشوں کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔سرکاری نیوز ایجنسی کے وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ کو شاہی فرمان کے ذریعے حکم دیا گیا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والی بارشوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے اور ایک ماہ کے عرصے میں جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ ساتھ ہی محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں کو ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر بونس دیا جائے۔مطابق حالیہ بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد چوبیس سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ چار افراد تاحال لاپتہ ہے۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات نے جبکہ متعدد علاقوں میں طوفانی بارشوں کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے اور شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :