04 مئی ، 2013
لاہور …لاہور کے علاقے ٹبی سٹی میں قتل کیے گئے سنی تحریک علماء بورڈ کے رکن خرم رضا قادری کی نماز جنازہ داتا دربار میں ادا کردی گئی ۔کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔خرم رضا قادری کی نمازہ جنازہ داتا دربار کے احاطے میں ادا کی گئی ،نمازہ جنازہ ان کے استاد قاری مشتاق احمد نے پڑھائی،سنی تحریک کیرہنما ثروت اعجاز قادری سمیت رہنماوٴں،کارکنوں ،مقتول کے عزیز و اقارب اور رشتہ داروں نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔،بعد میں کارکنوں نے داتا دربار کیباہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔