04 مئی ، 2013
پشاور…انسداددہشت گردی کی عدالت نے سوات کے ایک تھانے پرقبضہ کرنے کے جرم میں عدم ثبوت پرتحریک نفاذشریعت محمدی کے امیرمولاناصوفی محمد کوبری کردیا۔انسداددہشت گردی پشاور کے جج محمدشعیب کی عدالت نے سینٹرل جیل پشاورمیں تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیرمولاناصوفی محمد پرعائد سوات کے علاقے مٹہ پولیس اسٹیشن پرحملے اورقبضہ کرنے کے مقدمہ کی سماعت کی۔ عدالت نے اس مقدمہ میں عدم ثبوت کی بناپرمولاناصوفی محمدکوبری کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ تاہم مولاناصوفی محمددوسرے مقدمات میں ملوث ہونے کی وجہ سے جیل میں قید رہیں گے۔