04 مئی ، 2013
پشاور…چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمدخان نے کہا ہے کہ دنیاکوانسانیت کی تباہی کے بجائے انسانیت کی بھلائی کے لئے تحقیق وجستجواوروسائل کااستعمال کرناچاہیے۔ وہ پشاورمیں فرنٹیئرفاوٴنڈیشن کے زیراہتمام تھیلی سیمیا کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمدخان کا کہناتھا کہ بین الاقوامی دنیاانسانیت کی بھلائی کے بجائے انسانیت کی تباہی کے ہتھیاروں پرزیادہ تحقیق اوروسائل استعمال کرتی ہے۔ جبکہ امریکہ مہلک ہتھیاروں کے پھیلاوٴ کو کیوں نہیں روکتا۔انہوں نے کہا کہ افغان جنگ میں مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے پختونوں میں ہڈیوں کی مہلک امراض پیدا ہوئے ہیں اورہرقسم کی حیات کو زہرآلود کیاہے۔ اقوام متحدہ اس کی تحقیقات کرکے متاثرین کوذمہ دارممالک سے امداد دِلوائے۔ ان کا کہناتھا کہ اگلے ہفتے ان تمام لوگوں کوعدالت طلب کیاجائے گا جواسکول داخلہ کے وقت بچوں کے تھیلی سمیا ٹیسٹ کاسرٹیفکیٹ پیش کرنے کے قانون پرعمل درآمد نہیں کررہے۔تقریب کے بعدمتاثرہ بچوں نے واک کیا جس میں چیف جسٹس نے بھی شرکت کی۔