پاکستان
04 مئی ، 2013

کراچی میں جماعت اسلامی کی جے یوآئی ف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ

کراچی میں جماعت اسلامی کی جے یوآئی ف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ

کراچی…امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف، جے یو پی اور مسلم لیگ ن سمیت 10 جماعتی اتحاد مل کر کراچی کو ٹھپہ مافیاسے نجات دلائیں گے۔ پٹیل پارہ کراچی میں جے یو آئی ف کے انتخابی دفتر میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پی ایس 117 سے صابر احد پی ایس 96 وصی الدین ،پی ایس 98 سے شفیق الرحمان عثمانی کو جمعیت علماء اسلام ف کے امیدواروں کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔جبکہ این اے 252 سے محمد حسین محنتی پی ایس 116 نصر اللہ شجیع اور پی ایس 117 سے جے یو آئی ف سے فاروق سید 10 جماعتی اتحاد کے متفقہ امید وار ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر پو لنگ اسٹیشنوں پر قبضے کی کوشش کی گئی تو عوامی حمایت سے بھر پور مزاحمت کریں گے?محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ کو ئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے کارکن کسی کو ٹھپے لگانے کی اجازت دیں گے،انہوں نے آرمی چیف سے شہر میں قیام امن، صاف شفاف انتخابات اور پولنگ بوتھ پر فوج تعینات کرنے کی بھی اپیل کی۔

مزید خبریں :