دنیا
04 مئی ، 2013

بنگلادیش:منہدم عمارت کے ملبے سے نکلنے والی لاشوں کی تعداد547ہوگئی

بنگلادیش:منہدم عمارت کے ملبے سے نکلنے والی لاشوں کی تعداد547ہوگئی

ڈھاکا…بنگلا دیش میں 24 اپریل کو گرنے والی عمارت کے ملبے سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 547 ہو گئی ہے۔امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔دار الحکومت ڈھاکا کے قریب گرنے والی آٹھ منزلہ عمارت کے ملبے سے ہفتے کی صبح بھی 8 لاشیں نکالی گئیں۔ عمارت کے ملبے تلے دبے 3 ہزار افراد میں سے تقریبا 2 ہزار افراد کو زخمی حالات میں نکالا گیا۔ اب بھی درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔تحقیقاتی ٹیم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمارت کے گرنے کی وجہ چار جنریٹرز تھے جو چھت پر رکھے ہوئے تھے۔علاقے میں بجلی جانے پر ایک ساتھ جنریٹرز چلنے سے عمارت لرز اٹھی۔پولیس نے اب تک عمارت کے مالک سمیت بارہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

مزید خبریں :