پاکستان
04 مئی ، 2013

ڈیڑھ لاکھ بگٹی مہاجرین کوووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے،گہرام بگٹی

ڈیڑھ لاکھ بگٹی مہاجرین کوووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے،گہرام بگٹی

اسلام آباد…جمہوری وطن پارٹی کے راہ نما اور نواب اکبر بگٹی کے پوتے گہرام بگٹی نے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ ڈیڑھ لاکھ بگٹی مہاجرین کو ڈیرہ بگٹی جانے اور ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے گہرام بگٹی نے کہا کہ ووٹ ڈالنے کی اجازت تو دور کی بات ، انہیں اپنے علاقے میں جانے بھی نہیں دیا جا رہا، الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ تحفظ فراہم کر کے ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے یا پھر سب کو مار دیں ۔گہرام بگٹی نے کہا کہ الیکشن ہوں یا نہ ہوں،مگر ان کے ڈیرھ لاکھ مہاجرین کو گھر جانے کا حق ہے، شاہ زین بگٹی پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور انہیں جیل ڈال دیا گیا۔

مزید خبریں :