04 مئی ، 2013
کراچی … عباسی شہید اسپتال کے قریب مشکوک گاڑی کی اطلاع پر رینجرز نے سرچ آپریشن شروع کردیا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ نمائندہ جیو نیوز خاور خان کے مطابق عباسی شہید اسپتال کے قریب مشکوک گاڑی کی اطلاع پر رینجرز نے تلاشی شروع کردی، کہا جارہ اہے کہ گاڑی میں بم کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں عزیز آباد دھماکوں کے 35 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 15 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔