07 مارچ ، 2012
کراچی…پاک ،بھارت تجارتی تعلقات بہتر ہونے کی صورت میں بھارت پیٹرولیم کی بھٹنڈا میں تعمیر کی جانے والی ریفائنری پاکستان کو خا م تیل بذریعہ پائپ لائن برآمد کرسکتی ہے۔ بھارت پیٹرولیم کی جانب سے 19 ارب روپے کی سرمایاکاری سے زیر تعمیر ریفائنری نہ صرف بھارتی شمالی علاقہ جات بلکہ بھٹنڈا سے لاہور 100 کلومیٹر کی پائپ لائن کے ذریعے پاکستانی منڈی کو بھی پیٹرولیم مصنوعات سپلائی کر سکتی ہے۔ بھارت پیٹرولیم کے مطابق90 لاکھ ٹن سالانہ خام تیل صاف کرنے کی صلاحیت رکھنے والی اس ریفائنری سے جلد پیداوار متوقع ہے جسیدگنابھی جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان سالانہ 70 لاکھ ٹن ڈیزل اور 25 لاکھ ٹن پیٹرول استعمال کرتا ہے اور اس کا 87 فیصد درآمد کیا جاتا ہے اور بھارت سے درآمد کی صورت میں سفری لاگت میں کافی کمی واقع ہوسکتی ہے۔