پاکستان
04 مئی ، 2013

کراچی : متحدہ کے دفتر کے قریب دھماکے، سیاسی قائدین کا اظہار مذمت

کراچی : متحدہ کے دفتر کے قریب دھماکے، سیاسی قائدین کا اظہار مذمت

کراچی … کراچی میں ایم کیو ایم کے یونٹ آفس اور انتخابی دفتر پر یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں پر صدر زرداری، نواز شریف، منور حسن اور شاہی سید سمیت مختلف سیاسی و مذہبی رہنماوٴں نے اظہار مذمت کیا ہے۔ صدر آصف زرداری، پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری اور نگراں وزیراعظم نے عزیز آباد دھماکوں پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے بھی ایم کیو ایم کے الیکشن آفس کے قریب دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکوں پر مذمت کرتے کرتے تھک گئے ہیں اس کے علاوہ کیا کرسکتے ہیں، نگراں حکومت اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کریں۔

مزید خبریں :