04 مئی ، 2013
کراچی…جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آکر صحت ،تعلیم اور امن و امان جیسے مسائل حل کریں گے۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں قاضی حسین احمد بلڈ بینک کے افتتاح کے موقع پر سید منور حسن نے کہا کہ اورنگی عوام کے لیے جدیدسائنٹیفک لیبارٹری اور بلڈ بینک جماعت اسلامی کی جانب سے تحفہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں رہے یا نہ رہے عوام کی بلا امتیاز خدمت ہر یقین رکھتی ہے۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ ملک کی بد قسمتی ہے کہ ہمیشہ ایسے حکمراں اقتدار میں آئے جنہوں نے تعلیم،صحت جیسی بنیادی سہولتیں نجی شعبے کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں ،سابقہ حکومتیں عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولتیں دینے میں جہاں ناکام ہوئیں وہیں اب جان و مال کے تحفظ کے لیے پرائیویٹ گارڈ رکھنے کا کہا جاتا ہے۔